شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 5 سالہ بچہ جاں بحق

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 5 سالہ بچہ جاں بحق

پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھائی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میر علی میں منتقل کیا تاہم ان میں سے 5 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے 8 سالہ بچے کو بنوں منتقل کر دیا گیا ۔

یاد رہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔ دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ 2014 سے قبل فاٹا کی شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت 7 ایجنسیز کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔

گزشتہ سال 24 دسمبر 2017 کو شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اس سے قبل 2 دسمبر 2017 کو شمالی وزیرستان کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر کے پاک فوج کے 2 جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

13  نومبر 2017 کو وفاق کے زیر انتظام علاقے (فاٹا) کی ایجنسی باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے تھے۔

15  جون 2017 کو پاک فوج نے خیبرایجنسی کے تمام علاقوں میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن خیبر 4 کا آغاز کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں