غیر ملکیوں کی سعودی بیگمات کے بچوں کو شہریت ملنے کا امکان

غیر ملکیوں کی سعودی بیگمات کے بچوں کو شہریت ملنے کا امکان

ریاض:مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی سعودی بیگمات کے بچوں کو شہریت ملنے کا امکان ۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے ایک نئی تجویز پر بحث کرنے کی منظور ی دی جس کے تحت اب غیر ملکیوں کی سعودی بیگمات کے بچوں کو مملکت کی شہریت حاصل کرنے کا مستقبل میں موقع ملے سکے گا۔

اس تجویز کو دو سال قبل شوریٰ کے سامنے پیش کیا گیا تھا مگر اب تک اس پر بحث نہیں کرائی گئی۔یہ تجویز خواتین ارکان مجلس شوری ٰلطیفہ الشعلان، عطاءالسباطی، حیاءالمانی، ثریا عبید اور وفائن طیبہ نے پیش کی تھی۔ اس موضوع پر گرما گرم بحث چھڑ گئی تھی جس پر کچھ ارکان نے حمایت جبکہ کچھ نے سخت مخالفت کی تھی۔

خیال رہے کہ شوریٰ کونسل نے ریاض میں ہونے والے ایک اجلاس میں 63 ووٹوں کی واضح اکثریت کے ساتھ سعودی شہریت کے قوانین میں تبدیلی کی دو تجاویز پر بحث کی اجازت دے دی تھی۔