جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، چیئرمین نیب

جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، چیئرمین نیب

لاہور: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بیورو کریسی خاص کر پنجاب کے بعض اداروں سے عدم تعاون کی شکایت ہے اب تک مسکرا کر برداشت کیا لیکن آئندہ عدم تعاون ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدم تعاون کی روش مناسب نہیں اسے ختم کریں اور آئندہ شکایت ہوئی تو حکومت پنجاب کے تمام افسران کے لیے بڑی مشکل ہو جائے گی۔ چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی اور یہ ضروری ہے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کے بجائے ملک و قوم کا وفادار اور خدمت گزار بنا جائے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ نیب کے گواہوں کو ہر حال میں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور دباؤ ڈالنے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا اگر یہ محسوس کیا گیا کہ بااثر ملزمان گواہوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ان کی ضمانت مسترد کرنے سمیت تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں