فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی نے الگ الگ سینیٹ امیدواروں کا اعلان کر دیا

فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی نے الگ الگ سینیٹ امیدواروں کا اعلان کر دیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کے لئے الگ الگ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ بی آئی بی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کے نام فائنل ہو چکے ہیں جنہیں سب نے مبارکباد دی ہے۔

 سینیٹ کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ جنرل کیٹیگری کے لئے کامران ٹیسوری کا نام سرفہرست ہے۔

فاروق ستار کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے احمد چنائی اور حسن فیروز جب کہ جنرل کیٹیگری کے لئے خواجہ سہیل منصور، قمر منصور، علی رضا عابدی، شاہد پاشا اور عامر چشتی کے نام سامنے آئے ہیں۔  خواتین کی نشست پر نگہت شفیق اور منگلا شرما کے نام سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی سینیٹ کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم بہادر آباد میں فاروق ستار کی آمد کے منتظر ہیں۔

نسرین جلیل نے رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہادر آباد سے فائنل کیے گئے نام میں میرا اور فروغ نسیم کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شخصیات پر نہیں جانا بلکہ پارٹی کو یکجا رکھنا ہے اور چاہتے ہیں بہتر انداز سے معاملات حل ہوں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں