عمران خان نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا دل توڑ دیا

 عمران خان نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا دل توڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار شاہ رخ خان کے کروڑوں چاہنے والے پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جو اپنے پسندیدہ اسٹار کا ایک آٹوگراف لینے کے لیے گھنٹوں قطار لگائے کھڑے رہتے ہیں لیکن کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے کنگ خان اپنے وقت کے بہترین کھلاڑی اور پاکستان کے پرکشش سیاستدان عمران خان کے مداح ہیں اور ان کا ایک آٹوگراف لینے کے لیے شاہ رخ خان کو کسی عام انسان کی طرح انتظار کرنا پڑا تھا لیکن پھر بھی انہیں آٹو گراف نہیں بلکہ ڈانٹ سننے کو ملی تھی۔

شاہ رخ خان کاحال ہی میں دیا گیا ایک انٹرویو بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور ماضی کا ایک قصہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار انہیں عمران خان کا آٹوگراف لینے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا تھا۔

c9143c72398dfa0ac85679566120c0c6

انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سیریز کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے اور دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا۔ میں بھی وہیں موجود تھا اور انتظار کر رہا تھا کہ عمران خان فارغ ہوں اورمیں ان سے آٹوگراف لے سکوں۔

اس وقت عمران خان زیادہ اسکور نہ کرنے وجہ سے آؤٹ ہو گئے تھے اور شاید اسی وجہ سے تھوڑی پریشانی کا شکار تھے جب میں ان سے آٹوگراف لینے گیا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا اور آٹوگراف دئیے بغیر چلے گئے جس کی وجہ سے میں مایوس ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں