روس سے شمالی کورین شہریوں کی ملک بدری

روس سے شمالی کورین شہریوں کی ملک بدری

ماسکو: روس نے شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ورکرز کو ملک بدر کرنا شروع کر دیاہے۔

شمالی کوریا میں تعینات روسی سفیر الیگزینڈر ماٹسیگورا نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

روسی سفیر کے مطابق اس سے روسی معیشت کو یقیناً شدید دھچکا پہنچے گا تاہم روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو اہم سمجھتا ہے۔ اندازوں کے مطابق شمالی کوریا کے قریب 37 ہزار ورکر روس میں کام کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں