زرداری نے پیپلز پارٹی کا وہ حال کیا جو ضیا اور مشرف بھی نہ کرسکے : رانا ثنا اللہ

زرداری نے پیپلز پارٹی کا وہ حال کیا جو ضیا اور مشرف بھی نہ کرسکے : رانا ثنا اللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ زرداری صاحب نے پیپلز پارٹی کا وہ حشر کیا ہے جو ضیاء اور مشرف بھی نہ کرسکے‘ بلوچستان میں ہماری چار سینٹ سیٹیں تھیں اب بھی دو ملنے کا امکان ہے‘ کے پی پولیس نے پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ پر اسماء کا قاتل گرفتار کیا‘ زرداری صاحب نے پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ تک محدود کردیا ہے‘ عابد باکسر کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے‘ آج تو میڈیا اتنا تیز ہے کہ نامعلوم افراد کو بھی سب کے سامنے عیاں کردیتا ہے تو زرداری صاحب کیسے بچ سکتے ہیں اپنے کاموں سے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن ایک امیدوار کو ووٹ ڈالے تو ایک نمائندہ ان کا سینٹ میں بن جائے گا اگر یہ سب ایک ہوجائیں تو ان کا مکروہ چہرہ ای بار پھر عیاں ہوجائے گا۔ بلوچستان میں ہماری حکومت کوشش کررہی ہے سینٹ انتخاب کے لئے۔ زرداری کا کوئی سیاسی وژن نہیں ہے وہ صرف لوگوں کو حوصلہ دلاتے ہیں۔ زرداری نے پیپلز پارٹی کا وہ حشر کیا جو ضیاء اور مشرف نہ کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب خود ایک اے ٹی ا یم مشین ہیں اگر وہ بلوچستان سے سینٹ سیٹیں جیت جاتے ہیں تو میڈیا کے سامنے سب عیاں ہوجائے گا آج کل تو نامعلوم افراد کو میڈیا پکڑ لیتا ہے تو زرداری کیسے ایسے کاموں سے چھپ سکتا ہے۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے اسماء کے قاتل کا نام بتایا تو کے پی پولیس حرکت میں آئی عابد باکسر کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔