اسلام آباد دھرنے کی کثیر تعداد گھروں کو واپس روانہ

اسلام آباد دھرنے کی کثیر تعداد گھروں کو واپس روانہ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد امیں دھرنا دینے والے پختون قبائل کے شرکاء کی بڑی تعداد گھروں کو روانہ ہوگئی ہے


تفصیلات کے مطابق پختون قبائل کے مشران کی وزیراعظم سے ملاقات دھرنا رہنمائوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا ہے ، نقیب اللہ کے قاتل رائو انوار کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد شرکاء کے ٹھہرنے یا گھروں کوجانے میں اتفاق نہ ہو سکا ،کچھ رہنمائوں نے وزیر اعظم کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد دھرنا ختم کرنے یا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلے پر اختلاف ہوا ہے جبکہ دھرنے کے زیادہ شرکاء گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں نقیب اللہ محسود کے کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا کی بڑی تعداد گھروں کو روانہ ہو گئی ہے۔


اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا گزشتہ ہفتے سے جاری تھا تاہم منگل کے روز وزیراعظم سے ملاقات اور پولیس افسر راؤ انوار کی گرفتاری سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر بیشتر مظاہرین اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ تاہم کچھ شرکاء اب بھی پریس کلب کے باہر موجود ہیں جن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے نوٹی فکیشن کے اجراء اور راؤ انوار کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔