ویرات کوہلی دورہ پاکستان پر سنچری نہیں کر سکتے:کوچ مکی آرتھر

ویرات کوہلی دورہ پاکستان پر سنچری نہیں کر سکتے:کوچ مکی آرتھر
کیپشن: pakistani coach micky arther indian batsman virat kohli پاکستانی کوچ مکی آرتھر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی پاکستان میں سنچری نہیں کر سکتے نہ ہی ہمارے بائولرز ایسا ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں سنچری نہیں کر سکتے نہ ہی ہمارے بائولرز ایسا کرنے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہوم گرائونڈ پر ہماری بائولنگ کافی بہتر ہے اگر بھارت کا دورہ پاکستان کا موقع ملا تو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی اب تک 9 ممالک کا دورہ کر چکے ہیں اور ہر ملک میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔