لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر


لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی جس پر عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے 13 فروری کو طلب کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہے کہ مجرموں کی سرعام پھانسی نہ ہونے سے جرائم میں اضافہ ہورہاہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کوسرعام پھانسی پرلٹکانے کاحکم دیاجائے اورعدالت اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی کاحکم دے۔ جس پر عدالت نے عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو 13 فروری کو طلب کر لیا۔