دبئی کو برا بھلا کہنے پر انڈین شہری کو تین ماہ قید اور پانچ ملین درہم جرمانہ

دبئی کو برا بھلا کہنے پر انڈین شہری کو تین ماہ قید اور پانچ ملین درہم جرمانہ


دبئی :متحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی کی ایک فوجی عدالت نے دبئی حکومت کو برا بھلا کہنے میں ملوث ایک شخص کو تین ماہ قید اور پانچ ملین درہم (ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر) جرمانہ کی سزا سنادی ۔


تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم ایک غیر ملکی نیای میل کے ذریعے ایک سرکاری ادارے پر تنقید کی اور گالم گلوچ کی ہے۔پراسیکیوٹرجنرل نے ملزم کے خلاف پیش کردہ فردم جرم میں انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت ای میل کو ریاست کی توہین کے لیے استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ سائبر جرائم کے اراتکاب اور گالیاں دینے پر ملزم کو سخت ترین سزا کی سفارش کی گئی۔


پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک حکومتی محکمے کو ای میل میں گالیاں لکھی تھیں مگر اس کا سبب ڈرائیونگ ٹیسٹ کے محکمیکی طرف سے اس کی توہین تھی جس میں اسے بھی گالیاں دی گئی تھیں۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں انسداد سائبر جرائم کے لیے منظور کردہ قانون کے آرٹیکل 20 میں ایسے جرائم میں ملوث افراد کو اڑھائی لاکھ سے پانچ لاکھ درہم جرمانہ، یا قید یا بہ یک وقت دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔