غریب کو انصاف نہیں ملتا طاقتور کو این آر او مل جاتا ہے:عمران خان

غریب کو انصاف نہیں ملتا طاقتور کو این آر او مل جاتا ہے:عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں راؤانوار ، پنجاب میں عابد باکسر سے قتل کرائے جاتے رہے ، سندھ میں غریب کو انصاف نہیں ملتا طاقتور کو این آر او مل جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ قانون کی بالادستی قائم کر رہی ہے ، غریب کو انصاف نہیں ملتا طاقتور کو این آر او مل جاتا ہے ، میں چیلنج کرتا ہوں کہ جلسوں میں ان سے زیادہ لوگ لاؤں گا ۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتا ہوں عوام آپ کے ساتھ ہیں ، قوم نواز شریف مافیا سے تنگ آ چکی ہے ، سندھ میں راؤ انوار اور پنجاب میں عابد باکسر سے قتل کرائے جاتے رہے ، عابد باکسر نے کہا میں شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو مارتا تھا۔