راولپنڈی : ملک بھر میں آپریشن رد الفسار کامیابی سے جاری ، رینجرز ، پولیس کا ڈی جی خان میں آپریشن ، سات مشتبہ دہشتگرد حراست میں لے لئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی خان سے سات مشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔
سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ، مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے ۔