پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

لاہور: تبدیلی سرکار کے پیروکارروزگار دینے کی بجائے روزگار چھیننے لگے۔52ویں گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ٹاسک فورس نے ڈومیسٹک سٹرکچر پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں ٹاسک فورس نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کے اراکین نے  بورڈ اراکین کو تجویز کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کیا جائے اور ریجنز کو آٹھ آٹھ حصوں میں تقسیم کر دیا جائے ۔گریڈ 1 اور گریڈ 2 میں ریجنز کی آٹھ آٹھ ٹیموں کو شامل کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی بورڈ اراکین ٹاسک فورس کے فیصلے پر نالاں بھی ہوئے کہ اگر  ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کر دیا جائے گا تو ہزاروں کھلاڑی و ملازم بے روزگار ہوجائیں گے ۔

نئے ڈومیسٹک سیزن میں اب 8 ریجنز فرسٹ کلاس  کرکٹ کھیلیں گےجس کے مطابق ٹیموں کیساتھ محکموں کو ملا کر ٹیموں بنائیں جائیں گی البتہ ریجنز اور محکموں کے معاملات ابھی طے نہیں ہوئے ۔

نئے قوانین کے مطابق فرسٹ کلاس سیزن کا آدھا خرچہ پی سی بی جبکہ آدھا خرچہ محکمہ برداشت کرے گا ۔