دبئی میں 4 پاکستانی گرفتار، فرد جرم عائد کر دی گئی

دبئی میں 4 پاکستانی گرفتار، فرد جرم عائد کر دی گئی
کیپشن: ملزمان کو دو ہفتے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی: دبئی میں 4 پاکستانیوں کو بینک کی اے ٹی ایم چرانے کے الزام میں گرفتار کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مشین میں صرف 2600 درہم یعنی ایک لاکھ روپے تھے مگر کیش مشین کی مالیت 28,000 ہزار درہم یعنی دس لاکھ روپے تھی۔

ملزمان کو کیش مشین میں سے رقم نکالنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے، ہتھوڑے کی مدد سے مشین کو بڑی مشکل سے توڑنا پڑا پھر رقم ہاتھ آئی۔

دبئی پولیس کو ملزمان کی تلاش میں شارجہ پولیس کی مدد لینا پڑی اور بالآخر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی عمریں بیس سے اٹھائیس سال تک ہیں اور ملزمان کو دو ہفتے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔