بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے بھی سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا

بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے بھی سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی :بھارتی  ٹی وی کے مشہور مزاحیہ شو ”بھابی جی گھر پر ہیں“ میں انگوری بھابی کے نام سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ شلپا شندے نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کی سب سے بڑی مخالف پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

90c4f7f94f2973f6c94c2e92a38d0c31

نجی ٹی وی کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم اور طرن سنگھ چترا سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شلپا شندے نے کہا کہ جس طرح سے مجھے ویلکم کیا وہ میرے لئے ایک اعزا ز اور خوشی کی بات ہے ،میں چاہتی ہوں کہ راہل گاندھی وزیر اعظم بنیں۔