عبدالعلیم خان کی گرفتاری دکھاوا ہے، حقیقت نہیں، خورشید شاہ

عبدالعلیم خان کی گرفتاری دکھاوا ہے، حقیقت نہیں، خورشید شاہ
کیپشن: نیب قوانین میں ترمیم ہونی چاہئے اور علیم خان کی گرفتاری لگتا ہے جلد بازی میں کی گئی، خورشید شاہ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد ہو اور معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ عبدالعلیم خان کی گرفتاری دکھاوا ہے حقیقت نہیں اور این آر او مانگنے والے کا نام بتایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس جس پر علیم خان نے خرچہ کیا اس تک تحقیقات کا دائرہ بڑھنا چاہئے جبکہ علیم خان کے ساتھ اور نام بھی جڑے ہیں۔ یہ گرفتاری دکھاوے کیلئے کر رہے ہیں کم سے کم تحقیقات تو کریں۔

انہوں نے کہا نیب قوانین میں ترمیم ہونی چاہئے اور علیم خان کی گرفتاری لگتا ہے جلد بازی میں کی گئی۔ تفتیش پوری نہ ہونے سے عدالت سے ریلیف مل جائے گا

خورشید شاہ کا کہنا تھا شہباز شریف سے استعفی مانگا جا رہا ہے تو نیب زدہ عمران خان بھی استعفی دیں۔ انہوں نے کہا بجٹ دے کر حکومت غائب ہے اور بجٹ منظوری میں تاخیر سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ نیب قوانین میں تبدیلی کے لئے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔