حکومت نے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا

حکومت نے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا
کیپشن: حکومت نے کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت پاکستان نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کا رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق چین سے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض لیے گئے۔

اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔