جنوبی افریقہ سے شکست کے ہم سب ذمہ دار ہیں :مکی آرتھر

جنوبی افریقہ سے شکست کے ہم سب ذمہ دار ہیں :مکی آرتھر
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے شکست کا ذمے دار کسی ایک کو نہیں ٹھہراؤں گا،ہم سب شکست کے ذمے دار ہیں،ڈریسنگ روم میں جو ہوتا ہے ڈریسنگ روم میں ہی رہنا چاہیے،میرا کہنا بہتری کے لیے ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہم نے ساڑھے چار ماہ مسلسل کرکٹ کھیلی، نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں،ہمیں ہر کنڈیشنز میں اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے،: ٹیسٹ فارمیٹ میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے،ساؤتھ افریقہ میں کبھی کوئی ایشین ٹیم ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔

مکی آرتھر نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی فارم سے پریشان نہیں ہوں،وہ باصلاحیت کرکٹر ہے،سرفراز احمد کی بیٹنگ پر بہت محنت کی جارہی ہے جبکہ سرفراز احمد کے معاملے میں پی سی بی نے میرے ساتھ مکمل مشاورت کی ،ا س سے جو ہوا وہ غلط تھا اس نے معافی مانگی اور سزا بھی ہوگئی اب آگے بڑھنا چاہیے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز والے پندرہ کھلاڑی ہی ورلڈ کپ میں جائیں گے،آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مائنڈ بنائیں گے کیسے ورلڈکپ میں جانا ہے،ورلڈ کپ کیلئے کمبی نیشن بنارہے ہیں،چیف سلیکٹر کے ساتھ مشاورت میں ہیں،وہاں بیٹنگ کی کنڈیشنز ٹف ہوتی ہیں،بابر اعظم نے ہر فارمیٹ میں خود کو منوایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین ایونٹ ہے ، پی ایس ایل سے بہت سے اچھے کھلاڑی قومی ٹیم کو مل رہے ہیں ۔