علیمہ خان نے تاحال جرمانہ جمع نہیں کرایا

علیمہ خان نے تاحال جرمانہ جمع نہیں کرایا
کیپشن: ایف بی آر نے 21 جنوری کے بعد 7 فروری کے لئے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس دیا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ایک اور ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن علیمہ خان نے ٹیکس جرمانہ جمع نہ کرایا۔ 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی بقایا رقم جمع کرانے کیلئے 7 فروری کی مہلت دی گئی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی کیلئے 7 فروری تک مہلت دی تھی۔ علیمہ خان نے 13 جنوری کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کی۔

انہوں نے بقایا 2 کروڑ 21 لاکھ کی رقم تاحال ادا نہیں کی اور علیمہ خان نے بقایا ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 21 جنوری تک مہلت مانگی تھی بعد میں ایف بی آر نے 21 جنوری کے بعد 7 فروری کے لئے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس دیا تھا۔

خیال رہے علیمہ خان نے دبئی میں 28 لاکھ 78 ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا۔ ایف بی آر نے علیمہ خان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار 600 روپے عائد کئے تھے۔ علیمہ خان نے جرمانہ اور ٹیکس کی کل رقم کا 25 فیصد ادائیگی کر دی تھی۔ ایف بی آر نے علیمہ خان کو فلیٹ چھپانے پر 100 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔