دیپکا پڈوکون شادی کے بعد رنویر سنگھ کے لئے چاول بنا نے لگیں

دیپکا پڈوکون شادی کے بعد رنویر سنگھ کے لئے چاول بنا نے لگیں
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون شادی کے بعد شوہر رنویر سنگھ کے لئے چاول بنا نے لگیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے شادی کے بعد دیپکا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں سب سے خوبصورت تبدیلی یہ آئی ہے کہ دیپکاکھانے میں ان کے لئے چاول بناتی ہیں۔جو کہ انہیں بہت پسند ہیں۔

رنویر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ دپیکا کو ان سے ایک ہی شکایت ہے اور وہ یہ کہ وہ کہتی ہیں کہ”تم ہر چھے مہینے بعد ایک نئی شخصیت بن جاتے ہو“۔