مدینہ منورہ میں آج اور کل تیز بارش کا امکان

مدینہ منورہ میں آج اور کل تیز بارش کا امکان
کیپشن: فوٹؤ عرب نیوز میڈیا

مدینہ  منورہ  میں آج سے ہفتہ تک موسم غیر یقینی رہے گا۔ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

گردوغبار کے طوفان کا بھی امکان ہے ۔سعودی محکمہ موسمیات کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ موسمی بارشیں ہورہی ہیں اور یہ آج اور کل بھی برسیں گی ، مدینہ منورہ شہر کے علاقہ العلا ، ینبوع، مہدالزہب، الحناکیہ، الرایس ، بدر ، العیص اور قرب و جوار کے دیگر علاقوں میں بھی رہے گی ۔