عالیہ بھٹ نے اداکار رنویر سنگھ کے برابر معاوضہ لینے سے انکار کر دیا

عالیہ بھٹ نے اداکار رنویر سنگھ کے برابر معاوضہ لینے سے انکار کر دیا
کیپشن: Image by Femina twitter

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنویر سنگھ کے برابر معاوضہ لینے سے انکار کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکاررنویر سنگھ کے برابر معاوضہ لینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی فلموں کی بنیاد پررنویر سنگھ کے برابر معاوضہ نہیں لے سکتیں۔کیو نکہ ہو سکتا ہے کہ ان کی فلمیںرنویر سنگھ کی فلموں جیسابزنس کر سکیں یا نہیں۔

تا ہم اگر کسی نئے اداکار کو ان سے زیادہ معاوضہ ادا کیاجائے گا تو وہ اس معاوضے پرراضا مند نہیں ہوں گی۔واضح رہے اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنویر سنگھ فلم”گلی بوائے“میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔