ایک ایوارڈ کی تقریب میں یاسر سے دوستی ہوئی،اقرا عزیز

ایک ایوارڈ کی تقریب میں یاسر سے دوستی ہوئی،اقرا عزیز

اسلام آباد :اداکارہ اقراءعزیز نے کہا ہے کہ ایک ایوارڈ کی تقریب میں یاسر سے دوستی ہوئی۔

اقراءعزیز سے سوال پوچھا گیا کہ یاسر آپ سے کیسے ملا یاآپ یاسر سے کیسے ملیں، جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ہم لوگ سب سے پہلے ایک ایوارڈ کی تقریب پر ملے تھے، اس کے بعد ہم دونوں میں دوستی ہو گئی، ایک سال بعد ایک اور ایوارڈ کی تقریب میں ملے تھے۔

اقراءعزیز نے بتایا کہ دوسری ملاقات کے بعد ہم دونوں نے ایک دوسرے کو جاننا شروع کیا، ہم ایک ساتھ وقت گزارتے تھے، پھر ہم اس وقت سے ابھی تک ساتھ ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب یاسر کو جاننا شروع کیا تو مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا تھا کیونکہ وہ ایک اچھا انسان تھا، مذاق بھی کرتا تھا۔

واضح رہے کہ لکس سٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراءعزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے ہاں کر دی تھی۔

بعد ازاں گزشتہ سال دسمبر میں ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے جب کہ اداکار جوڑی جلد ہی ایک ساتھ سلور اسکرین پر بھی نظر آئیں گے۔