کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ، تکنیکی معاونت کیلئے پنجاب حکومت سے مدد لیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Quetta Safe City project will seek help from Punjab government , Balochistan Chief Minister said
کیپشن:   فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال نے کہا ہے کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کی تکنیکی معاونت کیلئے پنجاب حکومت کیسارتھ سے ایم او یو کے خواہشمند ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بات لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سردار جام کمال کو ایم ڈی سیف سٹیز اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی۔ انھیں بتایا گیا کہ سیکیورٹی ادارے لاہور میں 8 ہزار کیمروں کی مدد سے صورتحال پر نظر رکھ رہے ہیں۔

سردار جام کمال خان نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے لاہور میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیا سینٹر، پکار 15، ایمرجنسی 15 سینٹر سمیت دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مہمانوں کی یادگاری کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔ انھیں اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے سیف سٹی اچھا منصوبہ ہے۔ بہت جلد کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔

آئی جی بلوچستان نے بھی کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اتھارٹی کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور مختلف سوالات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کی تکنیکی معاونت کیلئے پنجاب سے ایم او یو کے خواہشمند ہیں۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیراعلیٰ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔