پاک فوج اپنا کام کر رہی ہے، سیاستدان بھی اپنا کام کریں: وفاقی وزیر فواد چودھری

Pak army is doing its job, politicians should also do their job: Federal Minister Fawad Chaudhry
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیک ڈور رابطے کی تردید کر دی، پاک فوج اپنا کام کر رہی ہے، سیاستدان بھی اپنا کام کریں۔

اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ملک کیلئے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ فوج کے سیاست سے لاتعلق رہنے کے موقف کی حمایت کرنی چاہیے۔ ریاست کے اداروں کااپنا، اپنا کام ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپوزیشن میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو جان بوھ کر تضاد پھیلانا چاہ رہے ہیں، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو متنازعہ سیاست نہیں کرتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی پوری تحریک بچگانہ خیالات پر مبنی ہے۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ تقسیم کی سیاست سے ہی کامیابی ملے گی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کو سوچنا چاہیے ملک کا امن اس وقت انتہائی حساس نوعیت کا ہے۔ پاکستان کا انسانی حقوق کے حوالے سے بڑا واضح موقف ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نیویارک نے 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ دن منانے کا کہا ہے۔ نیویارک کا کشمیریوں کیلئے اس طرح کی بات کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج کا کہنا ہے کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی، وہ سب کے سامنے ہے۔