الیکشن سے متعلق حکومت کے آرڈیننس کو چیلنج کریں گے، بلاول بھٹو

الیکشن سے متعلق حکومت کے آرڈیننس کو چیلنج کریں گے، بلاول بھٹو
کیپشن: الیکشن سے متعلق حکومت کے آرڈیننس کو چیلنج کریں گے، بلاول بھٹو
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نالائق حکومت سینیٹ الیکشن میں میچ فکسنگ کرنا چاہتی ہے اور یہ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ الیکشن کو بھی متنازع بنانا چاہتے ہیں ۔ ہر شہری کو سیکرٹ ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہونا چاہیے کیونکہ سیکرٹ ووٹ ڈالنے کا حق آئین دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈیننس سے پارلیمنٹ متنازع ہو سکتی ہے لیکن ہم جامع انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں۔ حکومت کے پاس جامع الیکٹورل اصلاحات کیلئے وقت تھا لیکن یہ سمجھ رہے تھےسینیٹ میں ان کو فری ہینڈ ملے گا اور اب حکومت کو علم ہے ان کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی ناراض ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا الیکشن سے متعلق حکومت کے آرڈیننس کو بھی چیلنج کریں گے کیونکہ الیکشن کمیشن نے بھی کہا ہے کہ یہ آئینی الیکشنز ہیں اورسینیٹ الیکشن کیلئے آرڈیننس کے ذریعے ترمیم نہیں کی جا سکتی جبکہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ بھی اس کی اجازت نہیں دے گی۔ 

انہوں نے حکومت کو چیلنج کیا کہ ہم اوپن ووٹ کے ذریعے بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہیں اور ان کو ٹف ٹائم دیں گے۔ اسمبلی میں ہم سے بولنے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے اور اگر اب ووٹ کا حق بھی چھینیں گے تو تمام جماعتوں سے ردعمل آئے گا۔