دبئی ، کورونا کی روک تھام کے لئے تازہ پابندیاں عائد

دبئی ، کورونا کی روک تھام کے لئے تازہ پابندیاں عائد
سورس: File photo

ابوظہبی، عرب امارات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نئی پابندیاں عائد کردی گئیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں کورونا کی روک تھام کے لئے اتوار سے نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جن پر فوری طورپر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ۔ 

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ابوظہبی میں عوامی اجتماع اور پارٹیز پر مکمل پابندی ہوگی ، سینما گھر ،شادی ہالزبھی بند ہوں گے جبکہ 

 فیملی تقریبات اور شادی بیاہ میں 10 سے زیادہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ اور سوگ کے اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اور شاپنگ مالز میں 40 فیصد گنجائش سے زیادہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ ریسٹورینٹس، ہوٹلز، پارکوں اور پبلک بیچز پر 60 فیصد تک عوام کو آنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق نجی بیچز اور سوئمنگ پولز میں 50 فیصد تک افراد کو آنے کی اجازت ہوگی جب کہ ہیلتھ فٹنس کلب میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ 50 فیصد افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔