سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کل متوقع

 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کل متوقع
کیپشن: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کل متوقع
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کل تنخواہوں میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز کا خٹک نے کہا ہے کہ  وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے۔ تمام صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مذاکرات کریں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا وفاقی حکومت ملازمین کو مراعات دینے سے متعلق کل اہم فیصلہ کرے گے جبکہ  صوبائی ملازمین کی تنخواہیں ہمارے اختیار میں نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزراء کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل چار بجے ہو گا۔

دوسری طرف صوبوں سےآئے ملازمین نے بھی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے تک احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔