پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) کیساتھ ملکر الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) کیساتھ ملکر الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی
کیپشن: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) کیساتھ ملکر الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

مظفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) سے مل کر الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قیادت سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے پر تجاویز مانگی تھیں ۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) سے مل کر الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا مؤقف ہے کہ اصل مقابلہ ہی ن لیگ سے ہے اور ان ہی سے سیاسی اتحاد کیسے کر لیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیرکی 33 نشتوں پر سیاسی اتحاد کسی طور ممکن نہیں ہے البتہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر سیاسی اتحاد یا ایڈجسٹمنٹ پر بات ہو سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اپنی تجاویز پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھجوا دی ہیں۔