کورونا سے امریکی کانگریس کا ممبر ہلاک

کورونا سے امریکی کانگریس کا ممبر ہلاک
سورس: File photo

واشنگٹن ،امریکا میں کورونا وائرس کے باعث امریکی کانگریس کے ممبر (پارلیمینٹیرین) رون رائٹ چل بسے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے67 سالہ رون رائٹ کو 2 ہفتے قبل کورونا کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

رون رائٹ امریکی ریاست ٹیکساس سے ایوان نمائندگان (ایوان زیریں) کے ممبر تھے اور وہ کورونا وبا سے ہلاک ہونے والے امریکی کانگریس کے پہلے رکن ہیں۔

 خیال رہے کہ امریکا میں 2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 4 لاکھ 75 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔