لاہور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے تاجر قتل

لاہور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے تاجر قتل

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور  کے علاقے شادباغ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار سوار  تاجر موقع پر جاں بحق ہو گیا، مقتول کی  شناخت  اشفاق کے نام سے ہوئی جو  لاہور کے علاقے صحافی کالونی کا رہائشی تھا۔پولیس نے لاش میو اسپتال مردہ خانے منتقل  کردی۔

سی سی پی او نے  واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی.

واضح رہے کہ لاہور میں حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، شہریوں کو شوٹرز نے خوفزدہ کررکھا ہے،  قانون سے کھلواڑکرنے والے شوٹرز کھلے عام قتل وغارت گری کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں لاہور میں پریس کلب کے باہر سینئر صحافی  حسنین شاہ کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں