پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے  پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

 پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے  پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

لاہور: پنجاب میں بیوروکریسی میں بڑے  پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 32 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری  کر دئیے ہیں۔

 صوبائی دارالحکومت  میں اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی فیضان احمد ریاض کو او ایس ڈی بنا دیا گیا  جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ ذیشان نصراللہ رانجھا کو او ایس ڈی بنا کر سیکشن آفیسر وزیر اعلی آفس پنجاب قرت العین ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ بنا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ  کے عہدے پر  جنرل اسسٹنٹ ریونیو ون لاہور حامد راشد کی تقرری کی گئی ہے ۔بلال بن عبدالحفیظ کو اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ  جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ غزالہ کنول کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سید عثمان منیر بخاری کی بطور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے  جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھکر عبدالرزاق علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر   ٹوبہ ٹیک سنگھ مرحبا نعمت کو اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا بنادیا گیا جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب رمیز ظفر  اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات ہو گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نارووال عثمان سکندر  اسسٹنٹ کمشنر کامونکی تعینات اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ سلمان احمد کی اسسٹنٹ کمشنر نارووال تقرری کر دی گئی۔ سب رجسٹرار سیالکوٹ ٹو دلاور خان کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ مقرر کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر  فتح جھنگ بنا دیا گیا۔

اے سی کبیروالا خرم حمید کو اے سی  چونیاں،امبرین چودھری کو اے سی بھوانہ ، اے سی احمد پور شرقیہ ظہور احمد کو  اے سی  چیچہ وطنی ،محمد قاسم محبوب کو اے سی احمد پور شرقیہ جبکہ اے سی  کہروڑ پکا محمد نعیم بشیر کا تبادلہ  ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب میں کر دیا گیا ہے۔

 
ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹیگیشن خانیوال ذوالفقار علی خان کو اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا ،محمد اکمل کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ،اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران بشیر کو او ایس ڈی ،ماجد بن احمد کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور ،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔صولت حیات وٹو کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال،محمد عثمان اکرم کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو او ایس ڈی ،سیمال مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،اسسٹنٹ کمشنر منڈی یزمان محمد شاہد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا  جبکہ آمنہ احسان تارڑ کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ تعینات کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں