پہلا مرحلہ مکمل ، اب لاہورمیں پی ایس ایل کا میدان سجے گا

پہلا مرحلہ مکمل ، اب لاہورمیں پی ایس ایل کا میدان سجے گا

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کا  پہلامرحلہ کراچی میں مکمل ہونے  کے بعد اب  ٹیمیں لاہورمیں کرکٹ کےرنگ بکھریں گی ، جہاں  10 فروری جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم میں میچزہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ایس ا یل کے دوسرے مرحلے کے لئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔ میگا ایونٹ کے حوالے سے سیکورٹی پلان بھی  فائنل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹکٹ سیل بھی تیزی سے جاری ہے۔

کراچی میں ہونے والے پہلے مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس کی دوڑ میں ملتان سلطانز سب سےآگے ہے جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈ  کادوسرااورلاہورقلندرز تیسرےنمبر پر براجمان ہے۔

ملتان سلطانزنےپانچ میچز کھیلے اور پانچوں جیت کر دس پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے پانچ  میچز  میں سے  تین جیت کر چھ  پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے، لاہور قلندرز کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے جس نے  چار میں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کی۔ 


پشاور  زلمی نےپانچ میچز کھیل کر دو  جیتے اور چار پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےچار میچز کھیلے ایک جیتا اور دو پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر رکھی ہے تاہم بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز کیلئے پی ایس ایل کا ساتواں سیزن اب تک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے جس نے اپنے تمام 5 میچز میں شکست کا سامنا کیا اور صفر پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر آخر میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ  لاہور میں ہونے والے  میچز  میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

این سی او سی نے پی ایس ایل میچز کے حوالےسے   پنجاب انتظامیہ، پی سی بی اور وزرات صحت کو مراسلہ بھی بھیج دیا ۔

مراسلہ کے مطابق  لاہور میں 10 سے 15 فروری تک  ہونےوالے پی ایس ایل میچز   میں 50 فیصد تماشائیوں کو  اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ  16 سے 27 فروری تک ہونے والے میچزمیں تماشائیوں کی تعداد 100 فیصد تک بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔تاہم اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ  12 سال سے کم عمر بچے بھی اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں