روپے کی قدر گرنے کی وجہ ماضی کی کرپٹ حکومتیں ہیں : وزیراعظم عمران خان 

روپے کی قدر گرنے کی وجہ ماضی کی کرپٹ حکومتیں ہیں : وزیراعظم عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کی وجہ ماضی کی کرپٹ حکومتیں ہیں۔ پاکستانی کرنسی کی قیمت کم ہوئی ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ 

دورہ چین کے دوران چین کے چینل سی جی ٹی این کے ساتھ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خطے میں تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔ بھارت سے ہمارا تنازع صرف کشمیر پر ہے۔ افغانستان میں 40 سال جنگ رہی ۔ اب وہاں امن ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا کو طالبان کی حکومت کو نہیں 4 کروڑ افغان شہریوں کو دیکھنا چاہیے اور افغان عوام کی مدد کرنا چاہیے کیونکہ وہاں انسانی المیہ بن رہا ہے۔ افغانستان میں غربت، بھوک اور قحط کا خدشہ ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اب کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ ہماری خواہش ہے دنیا میں دوبارہ ایسے حالات نہ ہوں اور ایسا موقع نہ آئے کہ ہمیں فیصلہ کرنا پڑے کہ ہم کس کے ساتھ ہیں۔ ہمارے امریکا سے اچھے تعلقات ہیں اور چین سے انتہائی مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ 

انہوں نے چین کے عوام کو نئے قمری سال پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ   رواں سال ٹائیگر کا سال ہے اور ٹائیگر میرا پسندیدہ جانور ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آنے والا سال چین اور باقی دنیا کے لیے امن کا سال ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں