عید الفطر پر کتنی چُھٹیاں ملیں گی؟ یو اے ای سے خبر آگئی

عید الفطر پر کتنی چُھٹیاں ملیں گی؟ یو اے ای سے خبر آگئی

دبئی : متحدہ عرب امارات  میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل سے ہونے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو شہریوں کو  پانچ چھٹیاں ملیں گی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ متحدہ عر ب  امارات میں  رواں سال رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل سے ہونے کی توقع ہے، جبکہ اس بار ماہ رمضان کے ممکنہ طور پر  30 دن ہونے کے امکانات ہیں، اس طرح سے یو اے ای میں عید الفطر 2 مئی کو متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری کلینڈر کے مطابق  حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک دی جائیں گی۔تاہم اگر اس رواں سال رمضان 29 دن پر مشتمل ہوا تو  چار دنوں کی چھٹیاں ملیں گی اور اگر  ماہ رمضان 30 دنوں پر محیط ہوا  تو یو اے ای میں  پانچ دنوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں