آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج یا کل متوقع

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج یا کل متوقع


لاہور: آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج یا کل متوقع ہے،   آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ  4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو  گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سےآسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کااعلان آج یا کل ہونے کی توقع ہے،  چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 رکنی اسکواڈ اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کرینگے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ سے کیمپ کراچی کی بجائے راولپنڈی لگانے کی درخواست کردی ہے۔   

واضح رہے کہ  کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،  پیٹ کمنز آسٹریلین ٹیم  کے کپتان جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔


آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان  پیٹ کمنز  اور نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے علاوہ ایشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ،ایلکس کیری ،  کیمرون گرین، مارک ہیرس،  جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین  ، نیتھن لیون، مچل مارش، مچل نصر ، مچل اسٹارک ، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر اسکواڈ کا حصہ  ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ  میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ  4 مارچ سے راولپنڈی  میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا  اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے  لاہور میں شروع ہوگا۔

مصنف کے بارے میں