واٹس ایپ کا منفرد فیچر ، صارفین کیلئےبڑی خوشخبری

واٹس ایپ کا منفرد فیچر ، صارفین کیلئےبڑی خوشخبری

کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے آڈیو   پیغامات کو بیک گراؤنڈ میں سننے کی سہولت دے کر اپنے صارفین کیلئے میسجنگ سروس کو مزید پرکشش اور آسان بنا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبول ترین میسجنگ ایپ  واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے  نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اب  دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس پیغام  کو سن سکیں گے۔ یعنی اب صارف بیک وقت کسی سے موصول ہونے والے آڈیو پیغام کو سننے کیساتھ ساتھ کسی دوسری طرف سے آنیوالے پیغام پر بھی بات چیت جاری رکھ سکتا ہے۔

واٹس ایپ حکام کے مطابق  یہ نیا اور منفرد فیچر ڈیسک ٹاپ بی ٹا ورژن 2.2204.5 میں شامل کیا جائے گا، تاہم  بعد ازاں  اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں