دعا منگی کیس، پولیس تحویل سے مفرور مرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دعا منگی کیس، پولیس تحویل سے مفرور مرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی:  دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس میں  پولیس حراست سے فرار ہونے والے مرکزی ملزم  ذوہیب قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق  گزشتہ سماعت کے بعد جیل واپسی کے وقت مرکزی ملزم پولیس تحویل سے فرار ہوا جس کی رپورٹ  سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے  عدالت میں جمع کروادی۔

 
عدالت نے ملزم کے اقدام قتل پر گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ  جاری کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر کے21 فروری تک عدالت میں پیش کرنے  کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر دعا منگی اٖغوا کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد جیل واپسی پر پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا  تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم زوہیب قریشی کو شاپنگ کے لیے طارق روڈ پر ایک شاپنگ مال لےجایا گیا ، اس دوران وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم آج عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس  سے پانچ افراد نے دعا منگی کو اغوا کرکے اس کے دوست حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد تاوان کے عوض 20 سے 25 لاکھ  کی ادائیگی کے بعد دعا منگی کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

دعا منگی اغوا کیس میں پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کیا  تھا۔ ملزمان کو کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 18 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ جس کا مقدمہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مصنف کے بارے میں