عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا فیصلہ معطل

عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا فیصلہ معطل
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا حکم آئندہ سماعت تک معطل کیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے  گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمر امین گنڈاپور کو پانچ سال کیلئے   نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف عمر امین گنڈا پور  نے اسلام آباد  ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا عدالت نے درخواست کی آج ہی سماعت کی۔ 

عمر امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا  کہ الیکشن کمیشن نے بغیر سمری ٹرائل نااہلی کا فیصلہ دیکر انصاف کےتقاضے پورے نہیں کئے لہذا ای سی پی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں