ڈرامہ " ارطغرل غازی" کی اداکارہ کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

ڈرامہ

انقرہ : ترکی کے مشہور  ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی  میں  گوکچے خاتون کا کردار اداکرنیوالی ترک اداکارہ  شوہر سے طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ اور ان کے گلوکار شوہر سنان اکسل نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان  ازدواجی رشتے کی بنیاد کمزور ہو چکی ہے اور وہ مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ سال فروری میں دوسری شادی کی تھی۔  جبکہ  پہلی شادی دسمبر 2018ء میں ایمسٹرڈیم میں کی جو  9 ماہ بعد 2019ء میں ہی ختم ہو گئی۔تاہم گزشتہ سال 22 فروری 2021 کو اداکارہ نے ایک بار پھر گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جو اب ایک بار پھر طلاق کی صورت میں ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں