ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان 

ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان 
سورس: File

نوشکی: وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔ کہتے ہیں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

نوشکی بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کا دور ہے اس کا ادراک ہے۔ پوری دنیا میں مہنگائی ہے۔امریکا اور برطانیہ میں بھی مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قوم کی طرف سے آپ کو بتا نا چاہوں گا کہ ہمیں پاک فوج پر اعتماد ہے۔ دہشت گردی کو ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری کوشش ہے ہم اپنے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کرے۔ بلوچستان پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ بلوچستان کسی حکومت نے اتنے پیسے نہیں لگائے جتنے ہماری حکومت نے لگائے۔