ایرن ہالینڈ کا کراچی کی بارش پر ’شرارتی‘ تبصرہ

ایرن ہالینڈ کا کراچی کی بارش پر ’شرارتی‘ تبصرہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کی میزبان ایرن ہالینڈ نے لیگ کے دوسرے مرحلے سے قبل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارش پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے بعد پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایرن ہالینڈ کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے ایک بینر اٹھا رکھا ہے اور اس پر ’شکریہ کراچی‘ درج ہے تاہم اس کے بعد انہوں نے کراچی کی بارش پر بھی اپنا تبصرہ پیش کیا۔ 

22d3fb3ca5ad5e95f0bd67c2ca9c10d2


ایرن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر بارش کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی رورہا ہے، کیونکہ ہم شہر چھوڑ کر جارہے ہیں۔‘ ایرن ہالینڈ کا تبصرہ اس لئے دلچسپ ہے کہ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کا گزشتہ روز اختتام ہو گیا ہے اور اب 10 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا ۔

مصنف کے بارے میں