وزیراعظم عمران خان کی شادی کیخلاف دائر درخواست خارج

وزیراعظم عمران خان کی شادی کیخلاف دائر درخواست خارج
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شادی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شادی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی 
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ خواتین کو مرد سے شادی ختم کرنے کا شرعی اختیار نہیں، عمران خان سے شادی کیلئے بشری بی بی کا طلاق لینا غیرشرعی عمل تھا۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ قرآن مجید میں استعمال لفظ خلع کا شادی یا طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دے کر دونوں کو سزا دی جائے۔
وفاقی شرعی عدالت نے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔

مصنف کے بارے میں