سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے اضافہ ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 996 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کیساتھ 1818 ڈالر ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں