لاہور کے بعد بلاول بھٹو کے ملتان میں ڈیرے ،اہم وجہ سامنے آگئی

Bilawal Bhutto,PPP,Pakistan Peoples Party, Murree Incident,

 ملتان:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے جہاں وہ لانگ مارچ کے سلسلے میں ملتان میں جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کرینگے ۔

لاہور کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں ڈیرے ڈال لیے جہاں وہ لانگ مارچ کے سلسلے میں پارٹی ورکرز سے اہم ملاقاتیں بھی کرینگے ،بلاول بھٹو زرداری ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں بلاول ہاؤس پیپلز سیکرٹریٹ  پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی انہوں نے رات پیپلز سیکرٹریٹ میں  قیام کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ کے سلسلے میں ملتان میں پارٹی اجلاسوں کی سربراہی کریں گے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ کے سلسلے میں ملتان میں جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن میں بھی شریک ہوں گے،  پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب  کے سیکرٹری اطلاعات نوابزادہ افتخارِ احمد کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیرمین رانا سجاد حسین  بدھ کو بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے اس سلسلے میں 9 فروری کو گلشن فیض نزد قاسم پور میں ایک بجے دن اجتماع ہو گا جس میں  بلاول بھٹو زرداری سید یوسف رضا گیلانی سید علی موسیٰ گیلانی مخدوم احمد محمود شرکت کریں گے۔