پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعہ کی شام کو طلب کر لیا گیا

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعہ کی شام کو طلب کر لیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس جمعہ کی شام طلب کر لیا گیا ہے جس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ کو حتمی شکل دینے کیساتھ ساتھ دیگر معاملات پر مشاورت ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو طلب کئے گئے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین آن لائن شرکت کریں گے جس دوران آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز آصف علی زرادری اوربلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پی ڈی ایم کے قائدین کو آگاہ کریں گے اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اس ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے احتجاج اور پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کو حتمی شکل دی دینے کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں