لاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے43 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا حکم معطل

لاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے43 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا حکم معطل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا  حکم معطل کردیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے پی ٹی آئی ایم این اے یاض فتیانہ سمیت 43 سابق ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ 

پی ٹی آئی ارکان کے وکیل  بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ استعفے منظور کرنے کے  لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیےگئے ۔  ارکان کو سنے بغیر اسپیکر  استعفے  منظور  نہیں کرسکتا۔  

عدالت نےالیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکاحکم معطل کردیا۔