رات مجھے اہم شخصیت سے ملاقات کا کہا گیا مگر میں نے انکار کر دیا: شیخ رشید

رات مجھے اہم شخصیت سے ملاقات کا کہا گیا مگر میں نے انکار کر دیا: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ رات انہیں ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے ملاقات سے انکار کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس والے میرے بھائی ہیں، میں 16بار وزیر رہا ہوں، یہ میری سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتے ہیں لیکن میں اس عمر میں ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں نے دونوں موبائل فونز کے پاس ورڈ پولیس کو دیدئیے ہیں، میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں، مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ تمام کام آبپارہ پولیس نے کیا، مری، لسبیلہ اورکراچی پولیس معصوم ہے، رات مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہے تھے لیکن میں نے انکار کر دیا۔ 

مصنف کے بارے میں