آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کا شیڈول جاری کر دیا

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فائنل میچ اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔
ٹیسٹ چیمپین شپ کی موجودہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت 99 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

ff7e7f9a202a16b465faf9262ba7e435


دوسری جانب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 9 فروری سے کھیلی جائے گی جس کے نتائج سامنے آنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال واضح ہو جائے گی۔ 
اسی طرح سری لنکا کے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز ہونا ابھی باقی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی تیسری اور جنوبی افریقہ کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ 
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل 2021 میں ساؤتھمپٹن میں کھیلاگیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

مصنف کے بارے میں